بیجنگ: چین کے شمالی صوبہ شانشی میں فیکٹری میں دھماکہ سے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ہفتے کی صبح شانین کاؤنٹی میں جیاپینگ بایوٹیک کمپنی کی ایک ورکشاپ میں ہوا۔
رپورٹس کے مطابق کاؤنٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صبح 10 بجکر 38 منٹ تک امدادی کارکنوں نے پانچ پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالا۔
تاہم ان میں سے کسی میں بھی زندگی کے آثار نہیں پائے گئے۔دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران کے فوجی اڈے میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کا واقعہ ملٹری جوائنٹ اسٹاف سے منسلک کمپلیکس کے اندر موجود لکڑی کے کارخانے میں پیش آیا۔
سعودی عرب کی اسلام آباد کی مسجد میں خودکش حملے کی شدید مذمت
رپورٹس کے مطابق فائرفائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


