منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

چین نے دنیا کا پہلا کوئلہ فیول سیل متعارف کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے دنیا کا پہلا کوئلہ فیول سیل متعارف کرادیا، اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج صفر ہوگا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی اخبار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چینی سائنسدانوں نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا نیا اور مؤثر طریقہ تیار کرلیا ہے۔

چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نظام میں کوئلہ بیٹری جیسے ڈھانچے کے اندر رکھ کر بجلی پیدا کی جاتی ہے، ٹیکنالوجی روایتی دہن کے بغیرکاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج مکمل ختم کرتی ہے۔

نیا نظام کوئلے سے توانائی کے بارے میں روایتی تصور کو چیلنج کرتا ہے۔

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

تحقیق کے مطابق طریقہ اعلیٰ توانائی کارکردگی اور زیرو آلودگی فراہم کرتا ہے، یہ طریقہ کوئلے سے بننے والی بجلی کو بھاری آلودگی کے تصور سے نجات دلانے کی کوشش ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں