بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

چین کی تائیوان کے اطراف ’لائیو فائر‘ مشقیں، میزائلوں کی آزمائش

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا سے کشیدگی کے دوران چین نے تائیوان کے قریب لائیو فائر مشقوں کا آغاز کر دیا ہے جس مین جزیرہ نما ملک کے اطراف جنگی طیاروں سے بمباری اور روایتی میزائلوں کی آزمائش کی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے تائیوان کے اردگرد بڑے بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے جس میں بحریہ کے ساتھ ساتھ فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہے۔

گلوبل ٹائمز ٹیبلوئڈ کے مطابق چھ دن کی فوجی مشقیں منگل کی رات امریکی ایوان نمائندگی کی اسپیکر پیلوسی کے جزیرے پر اترنے کے بعد ہی شروع ہوئیں، جس میں J-20 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں اور روایتی میزائلوں کی آزمائش کی گئی تھی۔

- Advertisement -

May be an image of aeroplane, outdoors and text that says "东部战区"

سرکاری نیوزی ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی(PLA) 4 سے 7 اگست تک جزیرے کے ارد گرد چھ مختلف علاقوں میں لائیو فائر کی توسیعی مشقیں بھی کرے گی۔

تائیوان نے مشقوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشقیں اقوام متحدہ کے قوانین کی نہ صرف خلاف ورزی ہے بلکہ اس کی علاقائی سالمیت پر حملہ اور فضائی اور سمندری ناکہ بندی کے مترادف ہے۔

May be an image of ocean

دوسری جانب تائیوان سے متعلق چین سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے تناظر میں امریکی بحریہ نے تائیوان کے مشرق میں 4 جنگی جہازتعینات کر دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں