بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

چین کی پاکستان کو پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون لانچ کرنے پر مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

چین کی جانب سے پاکستان کو پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون لانچ کرنے پر مبارکباد دی گئی ہے، سیٹلائٹ کو جیوکوان لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا۔

اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کی جانب سے قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی گئی، چینی سفارت خانہ نے جاری بیان میں کہا کہ ایچ ایس ون لانچ پاکستان کے خلائی پروگرام میں تاریخی سنگ میل ہے۔

https://www.youtube.com/live/oSbPuBkPN8w?si=RwED-tnCF8ZNm71O

چینی سفارت خانہ نے کہا کہ خلائی تعاون سےدرست زرعی منصوبہ بندی میں مدد ملےگی، قدرتی آفات کی روک تھام اور اثرات میں کمی کی صلاحیت بڑھےگی۔

اسلام آباد میں واقع چینی سفارت خانہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے خلائی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ایچ ایس ون سیٹلائٹ زمین کے وسائل اور ماحول کی مؤثرنگرانی کریگا، سیٹلائٹ کی لانچنگ جیوکوان لانچ سینٹر چین سے سرانجام دی گئی ہے۔

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں