تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

‘اہلیہ کو گھریلو امور کا معاوضہ ادا کرو’ چینی عدالت کا سابق شوہر کو حکم

بیجنگ : طلاق کا مطالبہ کرنے والے شوہر کو چینی عدالت نے بیوی کو گھریلو امور کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی شہری نے اپنی شادی کے پانچ سال بعد عدالت میں اپنی بیوی سے علیحدگی کےلیے درخواست دائر کی تھی، طلاق کا مطالبہ کرنے پر چینی شخص کی اہلیہ نے گھریلو امور کی انجام دہی کا معاوضہ طلب کرلیا۔

شہری نے گزشتہ برس عدالت میں مقدمہ دائر کیا جس کا فیصلہ گزشتہ روز سنایا گیا جو خاتون کے حق میں تھا۔

عدالت نے چینی شہری کو اپنی اہلیہ کو 50 ہزار یوآن بطور معاوضہ اور بچوں کی پرورش کےلیے 2 ہزار یوآن ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی جائیداد بھی برابر سے تقسیم کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہے کہ چین میں شہریوں کے انفرادی حقوق کے بہتر تحفظ کےلیے قانون موجود ہے جس کے تحت اگر میاں بیوی میں سے کوئی بھی گھویلو امور سمیت زیادہ کام کرتا ہے تو وہ طلاق کی صورت میں ایک دوسرے سے معاوضہ طلب کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -