کراچی: چائناکٹنگ سے متعلق اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر لینڈسے تفصیلات مانگ لیں، زمینوں پر قبضے اور گمشدہ فائلوں والی زمینوں کی معلومات بھی طلب کرلیں ہیں۔
کراچی میں چائنا کنٹگ سے کس کس نے فوائد لیے اور کس کس نےکتنا مال کمایا؟ کس کس نے رقوم وصول کیں، اینٹی کرپشن نے حقائق جاننے کیلئے ڈائریکٹر لینڈ کو خط لکھ دیا، اینٹی کرپشن نے خط میں کے ایم سی اور کے ڈی اے سے تمام تفصیلات مانگ لیں۔
اینٹی کرپشن یونٹ کا کہنا ہے کہ چائنہ کٹنگ سے حاصل رقم دہشت گردی میں استعمال ہوئی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسا ایک سیاسی جماعت کو بھیجا گیا، اینٹی کرپشن نے لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے سرکاری پراجیکٹس کی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات بھی مانگی ہیں۔
کے ڈی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف علی خان کیخلاف چائنہ کٹنگ سمیت دیگر الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی، سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر رینجرز نے جوابی حلف نامہ جمع کرادیا، رینجرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نوے روز کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں ہے اس دوران تین بار اسکی گھروالوں سے ملاقات کے ساتھ طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے۔