تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اولمپکس کے بائیکاٹ پر چین کا امریکا کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

بیجنگ: امریکا کی جانب سے اولمپکس 2022 کے بائیکاٹ کے بعد چین نے بھی جوابی اقدامات کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ ژاو لیجیان نے اولمپکس 2022 کے مقابلوں میں امریکا کے سفارتی بائیکاٹ کے اعلان کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ’چین اس بائیکاٹ کے جواب میں ٹھوس اقدامات اٹھائے گا‘۔

چینی وزیر خارجہ کی جانب سے جوابی اقدامات اٹھانے سے متعلق زیادہ تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے ایک روز قبل انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ’امریکی سفارت کار اولمپکس میں شرکت نہیں کریں گے البتہ کھلاڑیوں کو مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی، جنہیں مکمل سرکاری سرپرستی بھی فراہم کی جائے گی‘۔

Comments

- Advertisement -