اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

چین میں کروناوائرس کی وبا دم توڑنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے وبائی مرض ’کروناوائرس‘ پر قابو پالیا، چین میں آج مہلک وائرس کے صرف 19 کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں سخت حکمت عملی اور عوام کے بھرپور تعاون سے کروناوائرس کو شکست ہوگئی۔ آج صوبے ہوبائی میں صرف 19کرونا وائرس کے مریضوں کو رپورٹ کیا گیا۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ 19مریضوں میں سے 18بیرون ملک سے آئے تھے، ٹیسٹ کرنے پر 18مریضوں کی رپورٹس مثبت آئیں۔ چین میں اس وقت کرونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد 1ہزار 558 ہے۔

- Advertisement -

البتہ چین میں کروناوائرس کے 331مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کرونا وائرس سے اموات، چین میں تین منٹ‌ تک مکمل خاموشی، جذباتی مناظر

چین میں اب کرونا کے مقامی کیسز رپورٹ ہونا تقریباً بند ہوگئے ہیں جس کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا اور وہاں معمولاتِ زندگی اب بحال ہوگئے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کا پہلا کیس گزشتہ برس نومبر میں چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ وبا شدت اختیار کر گئی اور دنیا کے 195 سے زائد ممالک تک پھیل گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں