The news is by your side.

Advertisement

دنیا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے، چین

بیجنگ : بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف زہر اگلا تو چین پاکستان کے حق میں بول پڑا، چینی وزارت خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ دہشتگردی کو کسی ملک سے منسلک کرنے کے خلاف ہیں، دہشت گردی کے خلاف دنیا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔

پاکستان پر دہشتگردی کا الزام دھرنے والے بھارت کو چین کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کو کسی ملک سے منسلک کرنے کے خلاف ہیں، دنیا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔

ترجمان وزرات خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، تمام ملکوں کی سلامتی اور استحکام کے لئے یہ ضروری ہے، پاکستان اور چین اچھے برے وقتوں کے دوست ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے بہت قربانیاں دیں ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کا پڑوسی ہونے کے ناطے توقع کرتے ہیں کہ پاکستان اوربھارت تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے بھارت میں منعقدہ برکس کانفرنس میں پاکستان پر دہشتگردی کا الزام عائد کیا تھا۔


مزید پڑھیں : بھارت کی این ایس جی میں شمولیت پرمؤقف تبدیل نہیں ہوا،چین


اس سے قبل چین نے بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کی پھر مخالفت کردی تھی ، چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چین نے نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں بھارتی شمولیت کی بھی مخالفت کی تھی ، چین نے بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت پر یہ موقف اختیار کرتے ہوئے رکوائی ہے کہ بھارت کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کرنے ہونگے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں