چین نے ایپل آئی فون کی خریداری اور استعمال پر پابندی کی اطلاع کی تردید کر دی۔
چینی وزارت خارجہ نے ان میڈیا رپورٹس پر کہ کچھ سرکاری اداروں اور فرموں نے عملے کو کہا ہے کہ وہ کام پر ایپل کے آئی فونز کا استعمال بند کریں۔۔ پر جواب میں کہا ہے کہ غیر ملکی فون برانڈز کی خریداری اور استعمال پر پابندی جاری نہیں کی ہے۔
بدھ کے روز وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ اطلاعات کہ کچھ سرکاری ایجنسیوں اور فرموں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں نے عملے کو کام پر آئی فون استعمال کرنے سے روکنے کے لیے کہا ہے جو بے بنیاد ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے رپورٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر ایک باقاعدہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ "چین نے ایسے قوانین، ضوابط یا پالیسی دستاویزات جاری نہیں کی ہیں جو ایپل جیسے غیر ملکی برانڈ کے فونز کی خریداری اور استعمال پر پابندی لگاتے ہیں۔”
رائٹرز نے حال ہی میں اطلاع دی ہے کہ چین نے ریاستی ملازمین کے آئی فونز کے استعمال پر موجودہ پابندیوں کو وسیع کر دیا ہے کچھ مرکزی حکومتی ایجنسیوں کے عملے کو کہا ہے کہ وہ کام پر اپنے ایپل موبائل کا استعمال بند کر دیں۔
یہ خبر ایپل کے سرمایہ کاروں کے لیے تشویش کا باعث بنی کیونکہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت یعنی چین امریکی ٹیک کمپنی کے لیے ایک بڑی مارکیٹ ہے۔