تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ڈائنو سار کے قدموں کا نام کس کارٹون کردار پر رکھا گیا؟ وجہ جانئے

بیجنگ: چین میں دریافت ہونے والے ڈائنوسار کے بارہ کروڑ پچاس لاکھ سالہ قدیم پتھر بن جانے والے قدموں کے نشان کی ہُوبہُو نقل ٹوکیو کے قریب واقع کاواساکی شہر میں فُوجیکو ایف فُوجیو عجائب گھر میں ہفتے کے روز سے زیر نمائش ہوگی۔

اس فوسل کا نام فُوجیکو ایف فُوجیو کے تخلیق کردہ مقبول جاپانی کارٹون، ’’ڈوریمون‘‘ کے ایک کردار سے منسوب کیا گیا ہے،اسکا سائنسی نام ’’یوبرونٹِس نوبیٹائی‘‘ ہے، اور اسی وجہ سے اسے ڈوریمون کے ایک کردار نوبیتا سے منسوب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا 6 کروڑ سال قبل ڈائنو سار چاند تک پہنچ گئے تھے؟

چائنا یونیورسٹی آف جیوسائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ژِنگ لیدا سمیت محققین نے اسے گزشتہ سال جولائی میں سیچوان صوبے سے دریافت کیا تھا، اُن کا کہنا ہے کہ یہ فوسل، گوشت خور ڈائنوسار کی حال ہی میں دریافت ہونے والی ایک قسم کے قدموں کا نشان باور کیا جاتا ہے، مذکورہ ڈائنوسار کی لمبائی کوئی چار میٹر تھی۔

اس سے قبل امریکی ریاست وومنگ میں ایک بڑے ڈائنو سار کا پاؤں دریافت کیا گیا تھا، ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ زمین پر پایا جانے والا سب سے بڑا ڈائنو سار تھا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ ڈائنو سار بریچیو سارز کی نسل سے تعلق رکھتا تھا اور سبزی خور ہوا کرتا تھا۔ یہ ہماری زمین پر 15 کروڑ سال قبل موجود ہوتا تھا، ماہرین آثار قدیمہ کو ملنے والے پاؤں کا پنجہ 3 فٹ لمبا جبکہ اس کی ران کی ہڈی 6.8 فٹ طویل تھا۔

Comments

- Advertisement -