بیجنگ: چین کے نائب وزیرِ خارجہ سن ویڈونگ کو اچانک ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی وزارتِ انسانی وسائل نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر بیان میں سن ویڈونگ کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ فیصلہ چین کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بیان میں وجہ نہیں بتائی گئی کہ نائب وزیرِ خارجہ کو کیوں اور کب برطرف کیا گیا۔
چینی وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق سن ویڈونگ نے بطور Vice Minister of Foreign Affairs اپنی آخری سرگرمیاں 13 مارچ کو انجام دیں، ان سرگرمیوں میں ان کی چین میں برونائی اور ملائیشیا کے سفیروں سے ملاقاتیں شامل تھیں۔
ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی، چین کا ردِعمل سامنے آگیا
یاد رہے کہ چین نے گزشتہ سال 10 لاکھ سے زائد بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات کیں اور 9 لاکھ 38 ہزار افراد کو سزائیں دی گئیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


