تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد چینی ڈاکٹرز کا جشن؟ ویڈیو وائرل

بیجنگ: چین میں متعدد مریضوں کو کرونا وائرس سے صحت یاب کرنے کے بعد چینی ڈاکٹرز کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو کو چین کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کی جانب سے اس عنوان کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے کہ چین میں مریضوں کی بازیابی کا جشن ایک اسپتال کے سامنے دو ڈاکٹرز بیلے ڈانس کرتے ہوئے منارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو میڈیکل ملازمین چین کی آنہوئی کے ایک اسپتال کے سامنے رقص کرتے ہوئے چھ مریضوں کی بازیابی کا جشن منارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طبی کارکنوں کا خیرمقدم کیا جارہا ہے، صارفین کی جانب سے انہیں ’ہیرو‘ اور ’فرشتہ‘ کہا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ ڈاکٹر مریض کے لیے وقف ہیں، یہاں تک کہ یہ ئجان کر بھی وہ خطرے میں ہیں، انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بڑی خوشخبری، ہماری ہمدردیاں چین میں سب کے ساتھ ہیں، ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’ان پر دباؤ ہے وہ خود کو خوش رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے ریمارکس دئیے ’بہت اچھا کام میں چین کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2698 ہوگئی ہے، زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئیں، دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 80 ہزار تک جاپہنچی ہے۔

Comments

- Advertisement -