جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

چین کا پاکستانی پارلیمنٹ کوجدید ٹیکنالوجی کا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چین نے پاکستانی پارلیمنٹ کو جدید ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا ہے جس میں کمپیوٹرز، اسکینرز، پرنٹرز سمیت دیگر آئی ٹی آلات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چین کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں دیے گئے آئی ٹی آلاٹ کی فراہمی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کی اپنی ایک تاریخ ہے جو کہ محبت، باہمی اعتماد اور احترام کے جذبے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

چیئرمین سینیٹ نے چین کی سیاسی قیادت اور سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان آلات کی بدولت سینیٹ کی ان کاوشوں کو مزید تقویت ملے گی جو ای پارلیمنٹ کے لیے کی جارہی ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی چین کی سیاسی قیادت کے اس تحفے پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان تعاون مثالی ہے۔

واضح رہے کہ چینی سفیر سن وی ڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک میں باہمی تعاون کومزید فروغ دینے پرزوردیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں