ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

چین: شمال مغربی صوبے میں 5.5 شدت کا زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کا کہنا ہے کہ چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے گانان تبت خود مختار پریفیکچر کی ٹیبو کاؤنٹی میں گزشتہ روز 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت کاؤنٹی کے 20 ہزار سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کے فوری بعد عوامی سلامتی کے اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے 350 افسران کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کیا۔

انڈونیشیا میں 6.8 شدت کا زلزلہ، عوام خوف زدہ

اس کے علاوہ گانسو صوبائی فائر اینڈ ریسکیو کور نے 340 اہلکار، 65 گاڑیاں اور سات تربیت یافتہ تلاش کرنے والے کتوں کو متاثرہ علاقوں میں متحرک کردیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں