بیجنگ (02 اکتوبر 2025): چین نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے بحری جہاز پر جدید الیکٹرو میگنیٹک ٹیکنالوجی نصب کر دی، اور جنگی جہازوں کی کامیاب پروازوں کے تجربات بھی کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے الیکٹرو میگنیٹک لانچر سے لیس طیارہ براد بحری جہاز ’فوجیان‘ پر لڑاکا طیاروں کے الیکٹرو میگنیٹک لانچر کے ذریعے اڑان بھرنے اور لینڈنگ کے کامیاب تجربے نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس طیارہ بردار بحری جہازوں میں جے 35 ٹی سٹیلتھ فائٹر جیٹ، جے 15 ٹی لڑاکا طیارہ اور کے جی۔ 600 ارلی وارننگ ایئر کرافٹ نمایاں ہیں۔
پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے کے دھندے میں 139 پلیٹ فارم ملوث نکلے
یہ تمام جہاز فوجیان کے ڈیک سے الیکٹرو میگنیٹک لانچر کے ذریعے کامیابی سے اڑان بھرنے اور واپس اترنے میں کامیاب رہے۔ ایمالز ٹیکنالوجی کی بدولت لڑاکا طیارے زیادہ وزن اور ایندھن کے ساتھ پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
چین کا کہنا ہے کہ فوجیان کا کامیاب تجربہ ملکی طیارہ بردار بیڑوں کی تعمیر اور توسیع میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ چین نے اس کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے کیوں کہ اس ٹیکنالوجی سے طیارے زیادہ وزن، زیادہ ایندھن اور ہتھیار لے کر چل سکتے ہیں، جس سے فوجی آپریشنز کا دائرہ کار اور مؤثریت بہت بڑھ جاتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


