ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

چین کا ایران، اردن، لبنان اور عراق کو ہنگامی امداد بھیجنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: مشرق وسطیٰ میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد چین نے ایران، اردن، لبنان اور عراق کو ہنگامی امداد بھیجنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امداد کا مقصد جنگ زدہ علاقوں میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانا ہے، امداد شہریوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے بھیجی جائے گی۔

دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے‘ایگزیوس’نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے وائٹ ہاؤس کے ایلچی کو جنگ ختم کرنے کے پیغامات بھیجے۔

امریکی خبر رساں ادارے‘ایگزیوس’نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور وائٹ ہاؤس کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان براہِ راست رابطہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ ایرانی وزیرِ خارجہ نے وائٹ ہاؤس کے ایلچی کو جنگ کے خاتمے سے متعلق اہم پیغامات بھیجے ہیں۔ جنگ کے آغاز کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا براہِ راست رابطہ ہے جو دوبارہ فعال ہوا ہے۔

ایران میں جاسوسی کے الزام میں سینکڑوں افراد گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران محض‘وقتی جنگ بندی’میں دلچسپی نہیں رکھتا بلکہ وہ ایک ایسے مستقل امن معاہدے کا خواہاں ہے جس کے لیے ٹھوس ضمانتیں فراہم کی جائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں