تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

اہم سنگ میل عبور: چین یورپ مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

بیجنگ: چین نے اپنی تجارت کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے بذریعہ ٹرین سروس یورپ تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے اپنے خود مختار علاقے منگولیا سے روسی دارالحکومت ماسکو تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کردیا ہے، یہ تجارتی مال بردار ٹرین اوردوس شہر سے ماسکو تک چلائی گئی۔

اوردوس سے چین یورپ مال بردار ٹرین سروس کے آغاز کے موقع پر دو ہزار ٹن وزن سے زائد آٹو پارٹس،زرعی اور سائیڈ لائن مصنوعات سے لدی مال بردار ٹرین جمعہ کی صبح اوردوس کے لاجسٹک پارک سے ماسکو کے لیے روانہ ہوئی، پچاس ٹی ای یوز سامان سے لدی اس روٹ پر یہ پہلی ٹرین شمال سے ماسکو جائے گی، جو ایرن ہوت اور منگولیا کی سرحدی بندرگاہ سے گزرے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مال بردار ٹرین پندرہ دن میں ماسکو پہنچے گی، سمندری راستے سے شپنگ کے مقابلے میں نقل و حمل کے وقت میں تقریباً پچیس دن کی بچت ہوگی۔

اس سے قبل چین برطانیہ کے لئے بھی اپنی مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کرچکا ہے، مال بردار ٹرین بارہ ہزار کلو میٹر کا سفر اٹھارہ روز میں طے کرنے کے بعد لندن پہنچتی ہے،خصوصی مال بردار ٹرین قازقستان کے راستے،روس، بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے ہوتی ہوئی برطانیہ میں داخل ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -