تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

جہاز سے تیز چلنے والی تیز ترین ٹرین

بیجنگ: چین نے دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین تیار  کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو 373 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنا ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن کی مدد سے تیار کی جانے والے ٹرین کی مکمل پروڈکشن 2021 میں شروع ہوگی جبکہ ابھی اسے آزمائشی مراحل سے گزارا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق 373 میل فی گھنٹی کی رفتار سے چلنے والی ٹرین سے بیجنگ تا شنگھائی کے درمیان کا فاصلہ ساڑھے تین گھنٹے میں طے ہوگا۔ سی آر آر سی کے ڈپٹی چیف انجینئر ڈینگ سان کے مطابق بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان طیارے سے پہنچنے میں 4 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔

بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان 1213.16 کلومیٹر کا راستہ ہے جو یہ ٹرین ساڑھے تین گھنٹے میں طے کرے گی جبکہ اگر لاہور اور کراچی کے درمیانی فاصلے کی بات کی جائے تو یہ 1248.5 کلومیٹر ہے تو تقریباً تین گھنٹے 35 منٹ میں ٹرین یہ سفر طے کرلے گی۔

سی آر آر سی کے مطابق ٹرین مقناطیسی سسٹم کے تحت چلے گی، یعنی پٹری مقناطیسی ہوگی جس پر ہوا میں معلق ہو کر یہ تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی نظر آئے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ چین میں اس طرح کا دنیا کا تیز ترین کمرشل مقناخیزی سسٹم کام کررہا ہے جو اس وقت 267 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کی سہولت شنگھائی ائیرپورٹ سے شہر کے وسط تک فراہم کرتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی ایک اور رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے تیز رفتار ٹرین تیار کرنے کا دعویٰ غلط ہے کیونکہ جاپان نے 2015 میں اسی طرح کی ایک ٹرین نے 375 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا ریکارڈ بنایا۔

Comments

- Advertisement -