پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

چین : سمندری طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد14 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

چین : سمندری طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہوگئی، طوفان سے درجنوں گھر تباہ جبکہ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور راستے بند ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق چین کے صوبہ فیوجیان میں گزشتہ رات آنیوالے سمندری طوفان نے شدید تباہی مچادی، سمندری طوفان کے باعث بائیس افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ درجنوں گھر تباہ اور سینکڑوں متاثر ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فیوجیان کے شمالی علاقے پنگیانگ کے پہاڑوں پر لینڈسلائیڈنگ سے نو افراد ہلاک جبکہ تین لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہینگ زاہو سٹی میں آٹھ افراد ہلا ک ہوئے جبکہ درجنوں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔

فیوجیان سول افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سمندری طوفان کے نقصان سے بچنے کیلئے تین لاکھ ستر ہزار لوگوں سے گھر خالی کرالیے گئے ہیں، سمندری طوفان کے باعث دوسو اڑتالیس ملین یوان سے زائد کا نقصان ہوا ہے جبکہ دو لاکھ گھروں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں