ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

چینی دفتر خارجہ کی ترلائی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ(8 فروری 2026): چینی دفتر خارجہ نے ترلائی دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان چینی دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دھماکے میں جانی نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا، چین قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار ہے۔

چینی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں زخمیوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ساتھ ہیں، ترجمان نے مزید کہا چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، چین قومی سلامتی و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز ترلائی کے علاقے میں واقع امام بارگاہ قصرِ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے بعد ہوا، جس میں 33 افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کو امام بارگاہ کے مرکزی دروازے پر روکا گیا، جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

واقعے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج اور تصاویر میں امام بارگاہ کے داخلی دروازے کے قریب لاشیں بکھری ہوئی دکھائی دیں، جبکہ عبادت گاہ کے اندر اور باہر زخمی افراد مدد کے لیے پکار رہے تھے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ حملے کے مرکزی منصوبہ ساز سمیت چار سہولت کاروں کو خیبر پختونخوا میں رات گئے کارروائیوں کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق متعدد اداروں نے مشترکہ تحقیقات کے بعد کارروائیاں کیں اور علی الصبح تمام مرکزی کرداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں