چینی حکومت کا سندھ پولیس کو موٹرسائیکلوں کا تحفہ
The news is by your side.

Advertisement

چینی حکومت کا سندھ پولیس کو موٹرسائیکلوں کا تحفہ

کراچی: پاکستان میں تعینات قونصل جنرل نے چینی حکومت کی جانب سے سندھ پولیس کو 150 سی سی کی 42 موٹر سائیکلیں اور 150 وائرلیس سیٹ بطور تحفہ دیے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی سے قونصل جنرل وان یو پر مشتمل تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر حکومت قونصل جنرل نے چین جانب سے سندھ پولیس کو 150 سی سی کی 42 موٹرسائیکلیں اور 150 وائرلیس سیٹس بطور تحفہ پیش کیے۔

آئی جی سندھ نے قونصل جنرل پر مشتمل تین رکنی وفد کا شکریہ ادا کیا اور  چینی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا، انہوں نے تعاون کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ  پولیسنگ کے عمل کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے گا۔

تقریب میں ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ڈاکٹر جمیل،اے آئی جی ٹی اینڈ ٹی،اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، اے آئی جی آپریشنز سندھ،اے آئی جی لاجسٹکس اور اے آئی جی ایڈمن اور سی پی او بھی شریک تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں