منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

دنیا کی دوسری بڑی طاقت چین کو معاشی مشکلات کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین ان دنوں شدید دباؤ کا شکار ہے، چینی اقتصادیات کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی میں صنعتی پیداواراورفروخت توقعات سے کم رہیں۔

اس سے قبل بھی چین کے تجارتی اعداد و شماربھی توقعات سے کم تھے۔ چینی بیورو آف شماریات کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کی معیشت اس وقت دباؤ کا شکار ہے۔

بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کے اندازوں کے مطابق رواں سال چین کی معاشی ترقی شرح 6.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آئی ایم ایف نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی شرح نمو کی توقعات ظاہر کرنے کے بجائے سالانہ شرح نمو کا ہدف مقرر کرے۔

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سنہ 2021 تک چین کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تک ہو گی۔

یاد رہے کہ چین اپنی معیشت میں مقامی کھپت اوربرآمدات کے درمیان توازن پیدا کرنا چاہتا ہے اوراسی وجہ سے بڑی صنعتوں خاص کر کے اسٹیل انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر ملازمتیں کم ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین میں صارفین کے اخراجات یا کنزیومرازم میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں