چین کاپاک فوج کی ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کاروائیوں پر خراج تحسین -
The news is by your side.

Advertisement

چین کاپاک فوج کی ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کاروائیوں پر خراج تحسین

راولپنڈی: چین کے نائب چیئرمین برائے سنٹرل ملٹری کمیشن جنرل فین چانگ لونگ نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری سربراہوں علاقائی سیکیورٹی، دوطرفہ باہمی دلچسپی کے اموراوردفاعی تعاون کے معاملات زیرِگفتگو رہے۔

واضح رہے کہ چین کے نائب نائب چیئرمین برائے ملٹری کمیشن کا 11سال میں پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی باہمی اعتماد اورتعاون پرمبنی ہے اور دونوں ممالک نے مشکل لمحات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

جنرل فین چانگ لونگ نے پاک چین دفاعی اورسیکیورٹی تعاون کے حوالے سے کہا کہ چین اور پاکستان برادر ممالک، برے وقت کے ساتھی اوراسٹریٹجک پارٹنرہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین تہہ دل سے پاکستان کی خدمات کا متعارف ہے اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف پاک فوج کی کاروائیوں کو اہمیت دیتا ہے۔

جنرل فین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان اورچین دونوں کے لئے سود مند ہےاورپاک فوج اس راہداری کی حفاظت کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل ِستائش ہیں۔

ملاقات سے قبل چینی جنرل نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پرپاک فوج کے چاق و چوبند دستے انہیں سلامی دی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں