تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

چین سمندرسے خلا میں راکٹ بھیجنے والا تیسرا ملک بن گیا

بیجنگ:چین دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو سمندر سے خلا میں راکٹ لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چین پہلا ملک ہے جس نے یہ ٹیکنالوجی مکمل طور پر ازخود حاصل کی ہے۔

چینی میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے لانگ مارچ 11 راکٹس کو ایک بحری جہاز کے لانچ پیڈ سے خلا میں روانہ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔

یہ پہلا موقع تھا جب چین نے خلا میں راکٹ بھیجنے کے لیے سمندر میں موجود پلیٹ فارم کا سہارا لیا اور تجربے کے دوران 7 راکٹس کو خلا میں بھیجا گیا۔ان میں سے 5 راکٹ کمرشل بنیادوں کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے جبکہ 2 راکٹ میں تجرباتی پے لوڈ خلائی تحقیق بھیجے گئے۔

اس کامیابی کے بعد امریکا اور روس کے بعد چین ایسا کرنے والا تیسری عالمی طاقت بن گیا ہے جو کہ سمندر سے خلا میں راکٹ لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سمندر سے خلا میں راکٹ لانچ کرنے سے لاگت کم ہوتی ہے جبکہ تجربہ ناکام ہونے پر نقصان کا خدشہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

چین اس وقت واحد ملک ہے جس کے پاس سمندر سے خلا میں راکٹ لانچ کرنے کے لیے پلیٹ فارم موجود ہے اور لانچ ٹیکنالوجی مکمل طور پر اس کی اپنی ہے۔اس سے قبل امریکا اور وس کی جانب سے سمندر سے جو راکٹ خلا میں بھیجے گئے ان کے لیے پلیٹ فارمز مختلف ممالک کے تعاون سے تیار کیے گئے اور 2014 سے ان پر کام بند کردیا گیا۔

چین کی جانب جو تجربہ کیا گیا وہ حکومت اور نجی انڈسٹری کے اشتراک سے ہوا کیونکہ جس جہاز سے راکٹ خلا میں بھیجا گیا وہ ایک شہری کارگو جہاز تھا جبکہ ایک چینی برانڈ نے اس تجربے کے لیے اسپانسر کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -