پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کئے جانے والے دوسرے جدید ترین بحری جہاز کی لانچنگ

شنگھائی: پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے دوسرے جدید ترین بحری جہاز فریگیٹ 054 کی تقریب رونمائی کی گئی ، جہازہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کے جانے والے دوسرے 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ کی تقریب ہوئی، تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چین میں کیاگیا، پاک بحریہ کے کموڈور اظفرہمایوں تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔
Launching ceremony of 2nd Type-054 Class Frigate for #PakNavy held at Hudong Zhonghua Shipyard, China. Chief Guest, Cdre Azfar Humayun (Chief Naval Overseer) while addressing, highlighted that induction of warship will enhance Pak maritime defence & detterence capibilities(1/2) pic.twitter.com/LEDR4sQdNT
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) January 30, 2021
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جہازہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے، سینسرزسےلیس ہوگا، پاک بحریہ کے بیڑے میں جہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری دفاع مزید مضبوط ہو گا۔
فریگیٹ کی لانچنگ کی تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں کا اس موقع پر کہنا تھا پراجیکٹ کی بروقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاک چین دوستی کی عکاس ہے۔