تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

کروناوائرس: چین نے عالمی سطح پر بڑا اعلان کردیا

بیجنگ: چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا کو ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے دنیا بھر میں کرونا متاثرہ ممالک کو ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے، چین نے لاکھوں ویکسین ایئرپورٹ پر پہنچا دیں جو ترسیل کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ آرڈر آنے پر کروناویکسین فوری فراہم کریں گے، ویکسین ان ممالک کو پہلے دی جائیں گی جنہوں نے اس کے ٹرائل کیے۔ خیال رہے پاکستان بھی چینی ساختہ کروناویکسین کے ٹرائل کا حصہ ہے۔

ذرایع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں بھی چینی ویکسین کے فیز تھری ٹرائل ہوچکے ہیں۔

چین نے کرونا ویکسین کے گوداموں میں داخلے کے لیے ہر فرد کا 2ہفتے کا قرنطینہ لازمی قرار دیا ہے۔ ویکسین کی فراہمی کارگوجیٹ طیاروں کے ذریعے کی جائے گی۔

کرونا ویکسین: جاپان کا عوام کے لیے بڑا اعلان

دوسری جانب جاپان میں عوام کو کرونا ویکسین کی مفت فراہمی کے لیے آج ایک بل منظور کر لیا گیا ہے، جس کی منظوری کے بعد اب جاپانی عوام کو ویکسین مفت ملے گی، جاپان نے امریکی کمپنی موڈرنا، آسٹرازینیکا اور فائزر سے ویکسینز کا معاہدہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ جاپان میں اب تک 2 ہزار سے زیادہ افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانیہ نے کرونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی، دنیا کا پہلا ملک بن گیا

ادھر آج برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بنا گیا ہے جس نے کرونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، برطانوی وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ ہفتے سے ویکسین دستیاب ہونا شروع ہوگی۔

Comments

- Advertisement -