ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس سے متعلق بیان پر چین کا مؤقف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ(20 ستمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس سے متعلق بیان پر چینی وزارت خارجہ کا اہم مؤقف سامنے آگیا۔

خبر ایجسنی کے مطابق چین نے جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان کے بگرام ایئر بیس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ خطے میں "کشیدگی کو ہوا دینا اور تصادم پیدا کرنا” لوگوں کی خواہشات کے منافی ہے۔

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  ہم خطے میں کشیدگی یا تناؤ کو سپورٹ نہیں کرتے اور امید رکھتے ہیں تمام فریق خطے کے امن اور استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کریں گے۔

سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ چین افغانستان کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے، افغانستان کا مستقبل افغان عوام کو خود طے کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بگرام ایئربیس واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ

 یاد رہے کہ جمعرات کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ طالبان سے بگرام ایئر بیس کی واپسی کے لیے کوشش کر رہی ہے، تاہم انہوں نے اس سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی۔

ٹرمپ نے کہا کہ بگرام ایئر بیس کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس ایئر بیس سے چند گھنٹے فاصلے پر چین جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے، اور انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکی انخلا کے دوران بگرام پر امریکی کنٹرول برقرار نہیں رکھا گیا۔

اگرچہ افغان حکومت نے ابھی تک ٹرمپ کے دعوؤں کا باضابطہ جواب نہیں دیا، لیکن طالبان کے ایک عہدیدار ذاکر جلالی نے کہا کہ افغانوں نے تاریخ میں فوجی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کیا اور بگرام ایئر بیس کی واپسی کو دوحہ مذاکرات کے دوران مسترد کر دیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں