پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

چین کی کورونا میں مبتلا شہباز شریف کو ایک بار پھر علاج کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چین نے ایک بارپھر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو معاونت اور علاج کی پیشکش کردی ، قونصل جنرل چین ںے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سدابہار اسٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرز کے طورپر کورونا کے خلاف چین کی حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو معاونت اور علاج کی پیشکش کردی گئی ، عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا۔

قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے اپنے خط میں کہا کہ کورونا سے شہباز شریف کے متاثر ہونے کی اطلاع پر بے حد دکھ ہوا ہے، ہر طرح کی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں۔

قونصل جنرل چین ںے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہئے کہا کہ سدابہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرز کے طورپر کورونا کے خلاف چین کی حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں اور کورونا وائرس پر قابو پانے تک چین پاکستان کی ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے۔

خط میں کہا گیا سی پیک کی تعمیر کے لئے آپ کی غیرمعمولی کارکردگی ہمیں بہت اچھی طرح سے اب بھی یاد ہے، اورنج لائن، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا ساہیوال کا منصوبہ آپ کی غیرمعمولی کاوش کا مظہر ہے۔

مزید پڑھیں : چین کی کورونا میں مبتلا شہباز شریف کو علاج کیلئے تعاون کی پیشکش

دینگ بِن نے شہبازشریف کو کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے طور پر آپ نے چین پاکستان کی دوستی بڑھانے میں کردار ادا کیا۔

یاد رہے دو روز قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا ،جس میں لیجیان ژاؤ نے شہباز شریف کے علاج پر حکومت چین کی طرف سے تعاون کی پیشکش کی تھی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ لیجیان ژاؤ نے کہا تھا کہ آپ کےکوروناپازیٹوہونےپربڑی تشویش ہے اور آپ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

شہبازشریف نے چین کی حکومت، قیادت اور لیجیان ژاوکاشکریہ اداکرتے ہوئے نیک تمناؤں کاپیغام دیتے ہوئے کہا تھا آپ کی فکرمندی،پیشکش چین کی پاکستان کےعوام سےمحبت کامظہرہے، چین کی یہ محبت،احساس،وابستگی میرےلئےہمیشہ سرمایہ افتخار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں