بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ایران پر امریکا کا ممکنہ حملہ، چین کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کی خبریں سامنے آنے پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت ملکی خودمختاری اور سب کی سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق امید ہے ایرانی حکومت اور عوام موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں اور ملکی استحکام کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ملاقات کا انتظام کررہے ہیں مگر ساتھ ہی ایران کے خلاف طاقتور آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ممکن ہے کہ ملاقات سے پہلے ہی ہمیں کارروائی کرنا پڑے، مظاہروں میں بعض لوگوں کے قتل کے مناظر سامنے آئے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق معاملے کو فوج دیکھ رہی ہے، ایران کے اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

کوئی ہمیں حکم نہیں دے سکتا کہ ہمیں کیا کرنا ہے، کیوبن صدر کا ٹرمپ کو سخت جواب

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایلون مسک سے بھی بات کریں گے تاکہ Iran میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی میں مدد مل سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں