منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

چائنا سی میں چین اور فلپائنی اہلکاروں میں گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا(21 جولائی 2026): ساؤتھ چائنا سی کے متنازع پانیوں میں چین اور فلپائن کے درمیان تناؤ شدید اختیار کر گیا، جہاں گزشتہ روز دونوں ممالک کے بحری اہلکاروں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپ میں فوجی اہلکار آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکنڈ تھامس شول کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر پرتشدد اقدامات کے الزامات عائد کیے ہیں۔

فلپائنی حکام کے مطابق چینی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے لکڑی کے ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فلپائنی بحریہ کا ایک اہلکار سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ ایک ربڑ بوٹ کو بھی نقصان پہنچا۔

فلپائن کی مسلح افواج نے موقف اختیار کیا کہ ان کے گراؤنڈ کیے گئے جنگی جہاز کے قریب چینی کوسٹ گارڈ کے 8 اہلکار کشتی میں سوار ہو کر آئے اور ویڈیوز و تصاویر بنانے لگے۔ جب فلپائنی بحریہ کی 2 کشتیوں نے انہیں دور ہٹانے کی کوشش کی تو چینی اہلکاروں نے شدید جارحیت کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب چین نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اہلکار معمول کے بحری گشت پر تھے کہ اسی اثنا میں فلپائن کی 2 کشتیاں تیزی سے ان کی طرف آئیں۔ بارہا وارننگز کے باوجود فلپائنی کشتیوں کے نہ رکنے پر چینی فوجیوں کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے ضروری اور قانونی اقدامات کرنا پڑے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ساؤتھ چائنا سی کے ثالثی فیصلے کی دسویں سالگرہ قریب ہے اور مانیلا میں آسیان وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں جس میں امریکا اور چین کے اعلیٰ سفارت کار بھی شرکت کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں