تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

غربت مٹاؤ پروگرام، 8 کروڑ کی آبادی میں صرف 17 افراد غریب باقی رہ گئے

بیجنگ: چین کی صوبائی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ جیانگسو صوبے کی 8 کروڑ آبادی میں سے صرف 17 افراد غریب باقی ہیں۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے سال 2019 میں غربت مٹاؤ پروگرام کا آغاز  کیا جو کامیابی کے ساتھ جاری ہے، وفاقی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک سے تقریباً غربت ختم ہوچکی ہے۔

چینی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب چند لاکھ افراد ہی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ کئی صوبائی حکومتیں اعلان کرچکی ہیں کہ اب اُن کے ہاں کوئی بھی شخص غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر نہیں کررہا۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اُن کے صوبے میں 8 کروڑ کی آبادی مقیم ہے اور اُن میں سے صرف 17 افراد ایسے باقی ہیں جو غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق باقی رہ جانے والے غریب افراد کا تعلق 6 مختلف خاندانوں سے ہے جن کو جلد ہی درمیانے درجے میں لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

صوبائی حکومت کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ سال 2019 میں ’غریبی مٹاؤ’ اسکیم کے تحت تقریبا 21 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے باہر نکلے اور اب وہ پہلے کے مقابلے دگنی سے بھی زیادہ آمدنی کما رہے ہیں۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں سالانہ 331 ڈالر کمانے والے افراد کو غریب تصور کیا جاتا ہے، حکومتی پروگرام شروع ہونے کے بعد 21 لاکھ سے زائد افراد اب سالانہ 864 امریکی ڈالر کما ر ہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -