تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

چین، پہاڑی تودہ گرنے سے 19 گھر مکمل تباہ، معجزانہ طور پر سب محفوظ

بیجنگ: چین کے جنوب مغربی صوبے سچیوآن میں بارش کی وجہ سے پہاڑی تودہ گرا جس کے نتیجے میں 19 گھر مکمل تباہ ہوگئے مگر واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو معمولی چوٹ آئی۔

چین میڈیا رپورٹ کی جانب سے پہاڑی تودہ گرنے کی ویڈیو اور تفصیلات جاری کی گئیں۔ سی جی ٹی این کی رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جنوب مغربی صوبے کے پہاڑی علاقے میں خوفناک حادثہ جمعے کی رات پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں 69 ٹریگیریڈ نامی پہاڑ سے مٹی کا تودہ آبادی پر گر گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود تمام گھر تباہ ہوگئے، واقعے میں تمام مکین محفوظ رہے اور کوئی معمولی زخمی بھی نہیں ہوا۔

سی جی ٹی این کے مطابق مقامی حکومت نے جمعے کی دوپہر موسلادھار بارشوں کے بعد مذکورہ علاقے کو پہلے ہی خالی کراکے شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کردیا تھا، اسی وجہ سے تمام رہائشی محفوظ رہے۔

دوسری جانب بارشوں نے وسطی چین میں بھی بارشوں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آگئی، بارش کا پانی سیلابی ریلے کی صورت میں ہوبے صوبے میں داخل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق چین کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نتیجے میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جبکہ 12 شہری لاپتہ ہیں۔ حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی حالات نافذ کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ رضا کار متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو  محفوظ مقامات کی طرف منتقل کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -