تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کشمیر ایک غیر حل شدہ اور متنازع معاملہ ہے، بھارتی اقدام سے تناؤ پیدا ہوگا: چینی مندوب

نیویارک: چین نے عالمی دنیا پر واضح کیا ہے کہ کشمیر ایک غیر حل شدہ اور متنازع معاملہ ہے.

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے میڈیا سے گفتگو کی.

ان کا کہنا تھاکہ کشمیر کے معاملے پر یو این سیکیورٹی جنرل نے بھی اپنا بیان دیا تھا، دیگر ممبران نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا.

چینی مندوب کے مطابق مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ تاریخی ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے. بھارتی آئینی ترامیم سے خطےمیں تناؤ پیدا ہوگا.

کشمیرکی موجودہ صورت حال پرچین کو تشویش ہے، بھارتی اقدامات سے چین کی سلامتی بھی چیلنج ہوئی ہے، بھارت کے یک طرفہ اقدامات درست نہیں.

وزیر اعظم کا صدر ٹرمپ کو ٹیلی فون، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے تنازع کا مناسب حل تلاش کرناچاہیے، ایساحل جس سے خطے میں امن و سلامتی بڑھے.

خیال رہے کہ آج پچاس سال میں پہلی بار کشمیر کے موضوع پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں اس موضوع پر ارکان ممالک کو بریفنگ دی گئی۔

تجزیہ کار اس عمل کو پاکستان کی بڑی کامیابی تصور کر رہے ہیں، جس کے وسیلے یہ ایک عالمی ایشو بن گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -