جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

کابل دھماکے میں شہری کی ہلاکت ، چین کا شدید ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : کابل دھماکے میں چینی شہری کی ہلاکت پر چین کا شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے افغان طالبان رجیم سے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کابل میں ہونے والے دھماکے میں ایک چینی شہری ہلاک ہونے پر چین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے افغان طالبان رجیم سے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ترجمان نے واقعے پر گہرے غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ افغانستان میں مقیم چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ حملے میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

چین نے سیکیورٹی کی ابتر صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو افغانستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ساتھ ہی وہاں موجود چینی کمپنیوں کو حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے اور پرخطر علاقوں سے فوری انخلا کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں