تازہ ترین

کورونا وائرس کے خلاف چین کا اہم سنگ میل

بیجنگ: چین نے کورونا وائرس کے خلاف اہم سنگ میل عبور کر لیا، پہلی بار 24 گھنٹوں میں مہلک وبا کا کوئی مصدقہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

گزشتہ سال ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس پر انتھک محنت سے قابو پانے والے ملک چین میں جنوری کے بعد سے پہلی بار ایک دن میں کوئی بھی کورونا کا مصدقہ کیس سامنے نہیں آیا۔

یہ پیش رفت جمعے کو کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف بڑی کامیابیوں کا جشن منانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کسی حصے سے وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ دو مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں اور ان کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ شنگھائی اور شمالی مشرقی صوبے جیلن میں دو مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ مقامی طور پر منتقل ہوئے تھے، مشتبہ کیسز کے حوالے سے حکام ٹیسٹ کے نتائج آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مارچ کے دوران افراد کی نقل و حرکت پر پابندی، سماجی دوریاں اور سخت قواعد پر عملدرآمد کی صورت میں چین نے وائرس کی مقامی طور پر منتقلی کو روکنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔

ایک ارب چالیس کروڑ آبادی والے ملک میں وزارت صحت کے حکام نے 82 ہزار 791 کورونا کیسز کی تصدیق کی ہے جب کہ اموات کی تعداد 4 ہزار 634 بتائی گئی ہے جو کہ کورونا سے دیگر متاثرہ بڑی آبادی والے ممالک کی نسبت کم تر ہے۔

Comments

- Advertisement -