پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

مغربی ممالک سے خطرات : چین ہر مشکل میں روس کا ساتھ دے گا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : چین نے مغربی ممالک کی جانب سے روس کو درپیش خطرات کے پیش نظر روس کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا ہے۔

چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ اور نیٹو مل کر روس کو کونے میں دھکیلنے کی سازش رہے ہیں اور فوجی اتحاد میں تیزی کے ساتھ ساتھ یوکرین کی بھرپور حمایت بھی جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مغرب کی جانب سے روس کو مشترکہ خطرات کے باعث روس کی حمایت کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر دونوں ممالک کے حکام نے اپنی جغرافیائی سیاسی کوششوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عزم کا اعادہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی طرف سے پوسٹ کردہ ریڈ آؤٹ کے مطابق بیجنگ روس کی مضبوطی سے حمایت کرے گا اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی “مشکلات پر قابو پانے اور خلفشار کو ختم کرنے کے لیے روسی عوام کو متحد کرنے اور ان کی رہنمائی کرنے کی کوششوں میں مدد کرے گا۔

چینی اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ اس کے علاوہ چین اسٹریٹجک ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اور بین الاقوامی سطح پر روس کو ایک بڑی طاقت بننے کے لئے تقویت دے گا۔

اس گفتگو کے دوران ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں نے اپنے باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی پختہ حمایت کا اعادہ کیا اور اپنے دونوں ممالک کو اس طرح اگلی سطح پر لے جانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا جس سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے بلکہ دنیا میں خراب ہوتی صورت حال میں مزید استحکام ملے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں