تازہ ترین

روس یوکرین جنگ کا اصل ذمہ دار امریکا ہے، چین

چین نے روس یوکرین جنگ کا اصل ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا۔

روس میں چینی سفیر نے امریکا کو روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن پوری طرح ماسکو کو کچلنا چاہتا ہے۔

سفیر ژانگ ہنہوئی نے کہا کہ امریکا نے نیٹو کے دفاعی اتحاد کی بار بار توسیع اور ماسکو کے بجائے یوکرین کو یورپی یونین کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کرنے والی قوتوں کی حمایت کے ساتھ روس کو ایک کونے میں ڈال دیا ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS کو انٹرویو دیتے ہوئے ژانگ نے کہا کہ یوکرینی بحران کو شروع کرنے اور جنگ پر اکسانے کا اصل محرک امریکا ہے جو روس پر سخت پابندیاں لگا رہا ہے جب کہ یوکرین کو اسلحہ اور فوجی ساز و سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

انٹرویو میں ژانگ کا کہنا تھا کہ چین اور روس کے تعلقات "تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو چکے ہیں جس کی خصوصیت باہمی اعتماد کی اعلیٰ ترین سطح اور اسٹریجک اہمیت ہے۔

Comments

- Advertisement -