اسلام آباد (8 جنوری 2026): چین کی تیانجن یونیورسٹی نے چائنیز گورنمنٹ اسکالرشپ ہائی لیول پوسٹ گریجویٹ پروگرام 2026 (ٹائپ بی) کا اعلان کر دیا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق اسکالرشپ کا مقصد دنیا بھر کے ہونہار طلبہ کو تیانجن یونیورسٹی سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے کیلیے راغب کرنا ہے۔
یہ پروگرام متنوع تعلیمی پس منظر رکھنے والے امیدواروں بالخصوص انجینئرنگ، سائنسز، مینجمنٹ، ہیومینیٹیز اور سوشل سائنسز کے شعبوں کیلیے دستیاب ہے۔
تیانجن یونیورسٹی کی پیشکش:
- 104 ماسٹرز پروگرامز
- 125 ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) پروگرامز
- 29 ماسٹرز پروگرامز (انگریزی زبان میں)
- 55 ڈاکٹریٹ پروگرامز (انگریزی زبان میں)
اسکالرشپ پروگرام کیلیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 جنوری 2026 ہے۔
چائنیز گورنمنٹ اسکالرشپ (ٹائپ بی) تیانجن یونیورسٹی میں تعلیم کے منظور شدہ دورانیے کے دوران مکمل مالی معاونت فراہم کرتی ہے:
- ٹیوشن فیس معاف
- یونیورسٹی ہاسٹل میں رہائش یا رہائشی الاؤنس
- میڈیکل انشورنس
ماہانہ وظیفہ:
- ماسٹرز کے طلبہ کیلیے 3,500 چینی یوآن ماہانہ
- پی ایچ ڈی کے طلبہ کیلیے 3,500 چینی یوآن ماہانہ
- نوٹ: بین الاقوامی ہوائی جہاز کا ٹکٹ اس اسکالرشپ میں شامل نہیں ہے
اسکالرشپ کا دورانیہ:
اسکالرشپ ماسٹرز یا پی ایچ ڈی پروگرام کے مکمل معیاری دورانیے کیلیے دی جاتی ہے جس کا انحصار طالب علم کی تسلی بخش تعلیمی کارکردگی پر ہوتا ہے۔
دستیاب پروگرامز:
تیانجن یونیورسٹی نے انجینئرنگ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی مضبوط بنیادوں کے ساتھ ایک جامع تعلیمی ڈھانچہ تشکیل دیا ہے جبکہ مینجمنٹ، ہیومینیٹیز اور سوشل سائنسز کے شعبوں میں بھی مسلسل توسیع کی جا رہی ہے۔
زبان کی شرائط:
ایسے امیدوار جن کی مادری زبان انگریزی نہیں ہے اور جن کی سابقہ تعلیم بھی انگریزی زبان میں نہیں تھی تو انہیں درج ذیل میں سے کوئی ایک سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوگا:
- TOEFL کم از کم اسکور 80
- IELTS Academic کم از کم اسکور 6.0
چینی زبان میں پڑھائے جانے والے پروگرامز:
- HSK لیول 5 (کم از کم 180 اسکور کے ساتھ)
- HSK کا مستند سرٹیفکیٹ درخواست کیلیے ایک لازمی دستاویز ہے
اہلیت کی شرائط:
- کم از کم جی پی اے: 4.0 میں سے 3.2 یا اس کے برابر
- پی ایچ ڈی کے امیدواروں کا کم از کم ایک تعلیمی مقالہ (Academic Paper) شائع ہونا
- امیدواروں کیلیے اپنے منتخب کردہ پروگرام کی تعلیمی اور زبان کی شرائط پر پورا اترنا


