تازہ ترین

چین نے پاکستان میں ‘کین سائینو ویکسین’ کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد: چین نے پاکستان میں کین سائینو ویکسین کے ہنگامی استعمال کیلئے اجازت مانگ لی، پاکستان میں ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی نے پاکستان میں کوروناویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگ لی ، اس حوالے سے کین سائینو نے ویکسین رجسٹریشن کیلئے ڈریپ کودرخواست دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کین سائینونےویکسین کلینیکل ٹرائلزفیزتھری کاڈیٹاجمع کرادیا ، کین سائینو نے پاکستان میں کوروناویکسین کےکلینیکل ٹرائلز منعقد کئے ، جس میں 18ہزارپاکستانی کین سائینو کے فیزتھری ٹرائلزکاحصہ بنےتھے، ویکسین کےکلینیکل ٹرائلزکےنتائج حوصلہ افزا ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق کین سائینوکی کوروناویکسین محفوظ،موثرہے، ڈریپ رجسٹریشن بورڈکین سائینوکوروناویکسین کی منظوری دےگا، رجسٹریشن بورڈکےآئندہ اجلاس میں چینی ویکسین کی منظوری کا امکان ہے۔

کین سائینو نے ویکسین چینی ملٹری میڈیکل سائنسز اکیڈمی کے تعاون سے تیار کی ، کین سائینوکوپاکستان میں کلینیکل ٹرائلزکی اجازت اگست   2020میں ملی اور ٹرائلزکا آغاز22 ستمبر 2020کوہواتھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کین سائینوکےفیزتھری کلینیکل ٹرائلز5 ماہ جاری رہے، کلینکل ٹرائلزلاہور،کراچی، اسلام آبادمیں ہوئے تھے۔

وزارت صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ کین سائینوکی کوروناویکسین ایک خوراک پرمشتمل ہے، ویکسین کی قیمت 5ڈالرسےکم ہوگی،یہ ویکسین منفی دو تا8 درجہ حرارت پر ذخیرہ ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -