تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

چین: بحری جہاز غرق آب، ہلاکتوں کی تصدیق

بیجنگ : چین میں تجارتی جہاز ڈوبنے سے دو افراد عرق آب ہوگئے جب کہ دس افراد کو بچالیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پڑوسی ملک چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد سمندر برد ہوگئے۔

حادثہ تجارتی بحری جہاز ڈوبنے کے باعث پیش آیا جس میں سوار 10 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا گیا تاہم دو ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ادارے میں ایمرجنسی کال موصول ہونے پر سمندر میں موجود ماہی گیروں کی چھ کشتیوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جن افراد کو ڈوبنے سے بچایا گیا ہے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ سمندر میں لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -