جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

یوکرین بحران، چین کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کا کہنا ہے کہ یوکرین بحران کے حل کے لیے مذاکرات ہی واحد درست راستہ ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوؤ جیاکن نے جمعہ کے روز میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ یوکرین بحران کے حوالے سے چین کا مؤقف واضح اور مستقل رہا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوؤ جیاکن کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ سیاسی حل اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کے خاتمے کی حمایت کرتا آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس، امریکہ اور یوکرین کے حکام پر مشتمل سکیو رٹی امور سے متعلق سہ فریقی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والا ہے۔

اس پیش رفت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ایسے تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جو کشیدگی میں کمی اور بحران کے پرامن حل کی جانب پیش رفت کا باعث بنیں۔

ایرانی اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں یوکرین کی طرح مانگنے کی ضرورت نہیں، عراقچی کا زیلنسکی کو جواب

عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے چین نے کہا کہ وہ بات چیت اور سفارتی ذرائع کے ذریعے یوکرین بحران کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں