The news is by your side.

مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے، چینی سفارتخانہ

اسلام آباد: چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے اور چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانہ نے جمہوریہ چین کےقومی دن پر سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے، چینی حکومت،فوج ودیگرسیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مددکررہےہیں، چینی ریڈکراس، کمپنیاں اورعوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں۔

چینی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ چین کےہرشعبہ زندگی سےوابستہ افرادپاکستان کی مددحصہ لےرہے ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سےپاکستان کےساتھ کھڑاہے۔

چین نےسیلاب زدگان کیلئے64کروڑ41لاکھ یوآن امداددی، چینی حکومت نے400ملین،چینی فوج نے 100ملین یو آن امدادفراہم کی جبکہ عوام نے125ملین،سفارتخانہ17ملین،ریڈکراس سوسائٹی نے201ملین یو آن امداددی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں