تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نینی پلوسی کا دورہ تائیوان: چین نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا

بیجنگ: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی چین کی جانب سے سخت وارننگ کے باوجود تائیوان کا دورہ کیا ہے، جس پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا۔

چینی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر نکولس برنز کو طلب کرکے نیسنی پلوسی کے دورہ تائیوان پر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا، چین کے نائب وزیر خارجہ زی فینگ نے کہا کہ اس اقدام کے نتائج سنگین ہوں گے اور چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔

خیال رہے کہ امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی  پلوسی گزشتہ روز تائیوان پہنچی تھی۔ ان کے دورہ پر ردعمل دیتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے اسے چین کے معاملات میں اندرونی مداخلت قرار دیا تھا، چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو قیمت چکانا ہوگی، ان کا انجام اچھا نہیں ہوگا، امریکا چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

Comments

- Advertisement -