تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

‘چین نے مسئلہ کشمیر، افغان معاملے پر پاکستانی مؤقف کی تائید کی’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کامیاب رہیں جن کا پاکستان کوفائدہ ہوگا چین نے مسئلہ کشمیر، افغان معاملے پر پاکستانی مؤقف کی تائید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے دورہ چین پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفاق وزیراسدعمراور معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے دورہ چین میں ہونے والے معاہدوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عالمی امور پر پاکستان کے مؤقف کو پذیرائی مل رہی ہے چین سیاسی اورجغرافیائی امورپرپاکستان کے ساتھ کھڑاہے چین پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔

بلدیاتی انتخابات : وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے کہا کہ چین نےمسئلہ کشمیر،افغان معاملےپرپاکستانی مؤقف کی تائید کی ہے چینی قیادت سے ملاقاتیں کامیاب رہیں جن کا پاکستان کوفائدہ ہوگا۔

موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان میں کرپٹ ٹولہ ذاتی مفادات کی سیاست میں لگاہے شہبازشریف کےاربوں روپےکی کرپشن کےاوپن اینڈشٹ کیسز ہیں ان کی کرپشن پرخاموشی جرم ہے جس جس نے کرپشن کی اسے بےنقاب کرتے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -