منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

دنیا کے سب سے بڑے اور جدید ٹھوس ایندھن والے راکٹ انجن کا تجربہ، چین بازی لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے دنیا کے سب سے بڑے اور جدید ترین ٹھوس ایندھن راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق چائنا ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) نے بتایا کہ اس نے گذشتہ روز پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے اور تکنیکی طور پر جدید ترین ٹھوس ایندھن والے راکٹ انجن کا تجربہ کیا.

اس راکٹ کا 3.5 میٹر چوڑا انجن پانچ سو ٹن طاقت پیدا کر سکتا ہے۔

سی اے ایس سی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ راکٹ انجن کی مجموعی کارکردگی ‘ دنیا میں سرفہرست ‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا نے مریخ کے بعد مشتری کی طرف بھی خلائی جہاز روانہ کر دیا

یہ راکٹ نقل و حرکت میں آسانی اور فوری لانچ کرنے کی صلاحیت کے باعث پر میزائل یا دیگر سامان فوجی پلیٹ فارم پر پہنچانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

چینی خلائی حکام نے تجربے کو راکٹوں کی پے لوڈ کی صلاحیت بڑھانے کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ چین نے سال دو ہزار نو میں دو میٹر قطر اور 120ٹن وزنی ٹھوس انجن تیار کیا تھا جو کہ اس وقت ایک ریکارڈ تھا، بعد ازاں سال دو ہزار سولہ میں 120ٹن وزنی ٹھوس انجن کو کامیابی کے ساتھ جوڑ کر ملک کی پہلی ‘ ٹھوس بوسٹر’ خلائی گاڑی بنائی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں