بیجنگ: چین نے اپنے ملک کی بڑی ریفائنریوں کو (ایندھن) پیٹرول و ڈیزل برآمد روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث چین نے فیول برآمدات معطل کردی ہیں، چین نے ایندھن برآمدات روک کر مقامی سپلائی محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت 9.11 فیصد بڑھ کر 100.36ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
خلیج کے خطے میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور اہم آئل ٹرمینلز کی بندش کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئی ہیں۔
ایندھن سپلائی میں ممکنہ تعطل کے خوف سے برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کے سودے 9 فیصد اضافے کے ساتھ 100.22 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 9 فیصد اضافے کے بعد 95.41 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں
عراقی سیکیورٹی حکام کے مطابق عراقی حدود میں تیل بردار دو بحری جہازوں کو بارود سے بھری ایرانی کشتیوں نے نشانہ بنایا، جس کے بعد عراق کی تیل کی بندرگاہوں پر آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں۔
عمان نے حفاظتی اقدامات کے طور پر اپنے اہم‘مینا الفحل’آئل ایکسپورٹ ٹرمینل سے جہازوں کو نکال لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


