ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

چین کا مشرق وسطیٰ میں نمائندہ خصوصی بھیجنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ (05 مارچ 2026): چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین ثالثی کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی ایلچی بھیجے گا۔

روئٹرز کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بدھ کے روز اپنے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں انھوں نے کہا کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں ثالثی کے لیے ایک خصوصی ایلچی بھیجے گا، کیوں کہ خطے میں جاری تنازع مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں وانگ یی نے کہا کہ چین سعودی عرب کی تحمل مزاجی اور اختلافات کو پُرامن طریقوں سے حل کرنے پر اصرار کو سراہتا ہے۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو میں وانگ یی نے کہا کہ تنازعات کے دوران شہریوں کے تحفظ کی ’’سرخ لکیر‘‘ ہرگز عبور نہیں کی جانی چاہیے، اور غیر فوجی اہداف، جن میں توانائی سے متعلق تنصیبات بھی شامل ہیں، کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ نے بحری جہاز رانی کے راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں