تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

چین کا ساحلی صوبہ زی جیانگ اونچی سمندری لہروں کی زد میں

بیجنگ: چین کا ساحلی صوبہ زی جیانگ سمندری طوفان کی وجہ سے ان دنوں زور دار سمندری موجوں کی زد میں ہے.

بلند اور زوردار سمندری موجوں نے چین کے ساحل کو سیاحوں کی توجہ کامرکز بنادیا ہے، چیان تنگ نامی سمندر کے ساحل پر آنے والی لہریں ویسے ہی دنیا کی سب سے اونچی اور تیز لہریں ہوتی ہیں۔۔ جو سمندری طوفان کے باعث مزید بپھری ہوئی ہیں۔

سیاح ہر سال چاند کے آٹھویں مہینے کی اٹھارہ تاریخ کو خصوصی طور پر سمندر کی بپھری موجوں کا نظارہ کرنے آتے ہیں کیونکہ قدرتی طور پر اس روز چیان تنگ سمندر کی لہریں غیر معمولی طور پر بلند اور تیز ہوتی ہیں۔

طوفان کی وجہ سے یہ لہریں دو میٹر تک بلند ہونے کی توقع ہے، مقامی انتظامیہ نے سیاحوں کو سمندری موجوں کے نظارے کو محفوظ مقام سے دیکھنے کی تاکید کی ہے۔

اس کے باوجود بھی پندرہ لوگ اس کی منہ زور موجوں کا نشانہ بنے ہیں لیکن انھیں بچالیا گیا ہے.

Comments

- Advertisement -