ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

چین کا امریکا اور ایران سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ (15 مئی 2026): چین نے امریکا اور ایران سے مذاکرات جاری رکھنے اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کے خیال میں آبنائے ہرمز کے مسئلے کا حل امریکا اور ایران کے درمیان مستقل اور جامع جنگ بندی کے حصول میں موجود ہے۔

چینی نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت میں اس بات پر زور دیا کہ طاقت مسائل کو حل نہیں کر سکتی اور مذاکرات ہی واحد درست راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ چین کے بعد ٹرمپ کا ایران کے جوہری پروگرام پر لچک کا مظاہرہ

وانگ ای نے کہا کہ مذاکرات راتوں رات کامیاب نہیں ہوں گے لیکن ایک بار جب بات چیت کا دروازہ کھل جائے تو اسے دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین امن مذاکرات کو فروغ دینے کیلیے تندہی سے کام کر رہا ہے اور جنگ کے فوری خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کیلیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں